RSS

آنسوؤں پر میراث

10 اکتوبر


میرے کانوں میں پہلی بار اسکی آواز اس وقت پڑی جب میں لڑکپن سے نو جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ رہا تھا ، بڑے بھائی نے کیسٹ میں اپنی پسند کے نغمے بھرواۓ ، پر مجھ کو تو اسکی کاغذ کی کشتی ہی اپنے سنگ لے چلی . گو کہ ابھی بچپن کے دن دور نا گزرے تھے پر کانوں سے دل تک جاتی اسکی آواز نے بچپن میں ہی بچپن کی ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو انمول کردیا .. یہ بتا دیا کہ ابھی بھی وقت ہے کرلو قدر ان کی …

جوانی میں قدم رکھا تو اکھڑ دماغ کو دنیاوی خوہشات کی اوقات یاد دلانے کے لیے غالب کی "ہزاروں خوائشیں” کی نصیحت سنا ڈالی.. اسکے بعد ایسا سلسلہ ہوا کہ سینکڑوں بار اسنے میرے دل کا بوجھح کانوں سے جاتی اپنی آواز سے میری آنکھوں سے نکال باہر کیا ، چاہے وہ بھوج تھا میرے والد کی جدائی کا ، یاں پھر میرے ان دیکھے ، بنا انسانی شکل میں آئے چند ہفتے کوکھه میں پلے بچے کی جدائی کا یاں پھر والد ثانی (سسر) سے بچھڑنے کا جو سب جانے کس دیس چلے گئے تھے ..پر اس نے میرا من بہت ہلکا کیا ….

اسنے یہ بھی بتایا کہ "ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہی چھوٹا کرتے … ” اور یہ سن کر میں روٹھے اپنوں میں واپس لوٹا ، بار ، بار لوٹا کہ جهک کر کوئی چھوٹا نہی ہوتا, خون کے رشتے پھر بھی خون کے ہی رہتے ہیں …

اجتمائی طور پر بھلے نا مانیں ہم ، کہ اسنے اردو کی کتنی خدمت کی گو کہ اسکے ناقدین کو بھی یہی کہتے پایا کہ بازیچہ اطفال تھی غزل کی یہ دنیا اسکے آگے ، پر میں احسان فراموش نہی .. آج میری مقروض آنکھیں ، اسکی جدائی کا قرض اتارنے کی سعی کر رہیں ہیں .. مجھے نہی معلوم کے میں اسکو آنجہانی کہوں یاں مرحوم ، پر وہ لوٹ گیا ہے رب کے پاس جو اسکا بھی ہے اور میرا بھی… بہت سے یار لوگ میری بات کو پسند نا کریں پر "ہوش والوں کو خبر کیا، بے خودی کیا چیز ہے ؟” دکھی دل ، مذہب ، دیوار، سرحد ، دشمنداری نہی دیکھتا .. آنسوؤں پر صرف اپنوں کا حق نہی ہوتا وہ تو صرف بہ جاتے ہیں انکے لیے جن پر انکا حق ہوتا ہے، ان میں اپنے ، بیگانے یاں مذہب کی تفریق نہی ہوتی کیونکہ نہی ہے کسی کا "آنسوؤں پر میراث”!

Advertisements
 
7 تبصرے

Posted by پر اکتوبر 10, 2011 in سماجی

 

7 responses to “آنسوؤں پر میراث

  1. عمران اقبال

    اکتوبر 10, 2011 at 2:09 شام

    کچھ سال پہلے جگجیت سنگھ کو لائیو سننے کا موقع ملا۔۔۔ آج وہ دن بہت یاد آ رہا ہے۔۔۔ بہت ہی عمدہ گلوگار تھے اور اس سے بھی عمدہ انسان۔۔۔

     
    • ابّو موسیٰ

      اکتوبر 10, 2011 at 2:34 شام

      عمران اقبال ، کیا خوب آپ نے انسان کو انسان جیسے ہی پرکھا

       
  2. احمر

    اکتوبر 10, 2011 at 2:10 شام

    آپ کا اور ہمارا غم ایک ہی ہے

     
  3. Malik

    اکتوبر 10, 2011 at 8:27 شام

    apka aur mera Jagjit se taruf different nhe.. mjhe bhe jagjit ko sunanay ka itefaq aisay he hoa tha bachpan main bhai ik cassate laya tha jo mere hath charh gae and main bus sunta he reha

     
  4. ش شوکت

    اکتوبر 11, 2011 at 12:48 شام

    دل کے قرین تھا جو ، وہ میت جا چکا ھے
    جگ بھر کو جیت کر ، جگ جیت جا چکا ھے

     
  5. ابّو موسیٰ

    اکتوبر 11, 2011 at 2:36 شام

    تھا اک شخص ، جو تفریق کو نفی سے ضرب دیتا گیا …
    آج جل کر ، میرا خون بھی جلا ڈالے گا …

     
  6. حیدرآبادی

    اکتوبر 15, 2011 at 11:52 صبح

    بہت خوب۔ آپ نے بہترین لکھا ہے۔

     

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: